ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، سپریم کورٹ کا احتیاطی تدابیر بارے آفس آرڈر جاری

کورونا وائرس، سپریم کورٹ کا احتیاطی تدابیر بارے آفس آرڈر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر بارے آفس آرڈر جاری کردیا۔ سپریم کورٹ میں چوبیس سے ستائیس مارچ تک دفتری سٹاف کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرارسپریم کورٹ نے اتوار کی چھٹی کے روز آفس آرڈر جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق سپریم کورٹ میں کام کرنے والے پچاس سال سے زیادہ کے عمر کی سٹاف ممبران اور خواتین تعیناتی کو دفتر نہ آنے اور انہیں تعیناتی کے قریب ترین جگہ پر فون کال پر دستیاب رہنے کا کہا گیا ہےجبکہ صرف ضروری اسٹاف ہی سپریم کورٹ میں حاضر ہوگا۔

جاری کیے گئے آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ برانچ کا انچارج ضروری اسٹاف کی حاضری کے متعلق فہرست مرتب کرے گا۔ تمام سینئر آفیسرز، برانچز کے انچارج اور انچارج رجسٹرار برانچ ڈیوٹی پر آئیں گے۔ فاضل ججز کے حسب خواہش سینئر پرائیویٹ سیکرٹری سمیت دیگر سٹاف انکے ساتھ ڈیوٹی پر حاضر ہو گا۔

سپریم کورٹ کا ہومن رائٹس سیل اور یسرچ سنٹرز چوبیس سے ستائیس مارچ تک بند رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ایچ آر سی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے تمام اسٹاف کو اپنے گھروں میں رہنے اور سوشل تقریبات میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔