پیف میں اربوں کی بے ضابطگیاں، ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش

پیف میں اربوں کی بے ضابطگیاں، ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ہال روڈ(ریحان گل) پیف میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں،قومی خزانے کو بھاری نقصان، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ نے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے معائنہ ٹیم کو انکوائری کا حکم دیاتھا، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے پیف میں بے ضابطگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے مفصل انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو بھجوا دی ہے،رپورٹ میں متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی اور کیس نیب یا اینٹی کرپشن کو بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیف کا سکولوں کی مانیٹرنگ کا نظام انتہائی ناقص ہے، مانیٹرز 6 ماہ بعد صرف ایک رپورٹ جمع کرواتے رہے، بچوں کی حاضری چیک کرنے کے بجائے صرف ظاہری گنتی کی جاتی رہی۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مانیٹرز کی رپورٹ کی تصدیق کئے بغیر اربوں روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer