(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 186 ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
اس خطرناک وائرس نے پاکستان میں پنچے گاڑ لیے، پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 234 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 729 ہو گئی ہے، کراچی میں 105، سندھ میں 259، پنجاب میں 152، بلوچستان میں 53، خیبر پختونخوا میں 27 بلوچستان میں 103 اور گلگت میں30،آزاد جموں کشمیر میں ایک اسلام آباد میں کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں ایک مریض صحت یاب ہوگیا ۔
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی اپنا کردار ادا کرہے ہیں، یاسر حسین اور اقرا عزیز بھی کورونا وائرس کیخلاف میدان میں آگئے،نئے شادی شدہ جوڑے نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی آگاہی کیلئے اپنی تصویر شیئر کر دی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ کورونا وائرس بلا شبہ پوری دنیا کے لئے آفت بن چکا ہے، یہ وبا پھیلتی ہی جا رہی ہے مگر ہمیں ڈرنا نہیں اور اس کو مار بھگانا ہے۔
انہوں نے کہا وبائی امراض سے بچنے کیلئے شعور کا ہونا ضروری ہے کہ کیسے بچنا ہے، کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ہاتھ دھوئیں، سینی ٹائزر استعمال کریں، باہر کے کھانے نہ کھائیں۔