جناح رفیع فاؤنڈیشن نے دستاویزی فلم ”اگر“ ریلیز کر دی

جناح رفیع فاؤنڈیشن نے دستاویزی فلم ”اگر“ ریلیز کر دی
کیپشن: City42 - Rafi Foundation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) جناح رفیع فاؤنڈیشن نے یوم پاکستان کے موقع پر دستاویزی فلم ”اگر“ ریلیز کر دی، افتتاحی تقریب ڈی ایچ اے سینما میں منعقد ہوئی۔

تحریک پاکستان کے حوالے سے دستاویزی فلم اگر کی افتتاحی تقریب میں سماجی،سیاسی اور ادبی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دستاویزی فلم میں جناح رفیع فاؤنڈیشن کے سربراہ امتیاز رفیع بٹ کی زندگی کے مختلف مدارج اور انکے والد رفیع بٹ کی زندگی پر تحقیقی سفر کی عکس بندی کی گئی۔

دستاویزی فلم میں تحریک پاکستان کے کارکن اور قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی رفیع بٹ کی تحریک پاکستان کیلئے کاوشوں اور جناح رفیع فاؤنڈیشن کے چیئرمین امتیاز رفیع بٹ کے چالیس سالہ تحقیقی سفر کو دکھایا گیا۔

فلم کی افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں کا کہنا تھا کہ فلم اگر تحریک آزادی کے تناظر میں بنائی گئی ایک خوبصورت کاوش ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز رفیع بٹ نے کہا کہ دستاویزی فلم کا مقصد نوجوان نسل کو تحریک پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے تا کہ ہماری آنے والی نسلوں کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے۔

 دستاویزی فلم میں یونیورسٹی آف کولمبیا کے مایہ ناز پروفیسر سید رضی واسطی کی کتاب ایٹ قائدز سروس سے اقتباسات اور واقعات کو انتہائی خوبصورتی اور مہارت سے فلمایا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer