چائنیز ہسپتال پر چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ ادویات برآمد

چائنیز ہسپتال پر چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کی سمگل شدہ ادویات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن خالد:پنجاب ڈرگ کنٹرول کی کارروائی، جوہرٹاؤن میں واقع چائنیز ہسپتال"زونگ باو" پر چھاپہ، کروڑوں روپے مالیت کی غیر تصدیق شدہ اور زائد المیعاد ادویات برآمد، ہسپتال سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب کی سربراہی میں ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم نے جوہرٹاؤن کھوکھر چوک پر واقع زونگ باؤ ہسپتال میں چھاپہ مارا،اس دوران ہسپتال سے چائنہ سے سمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کی غیر تصدیق شدہ ادویات برآمد کرلی گئیں۔ ان ادویات میں متعدد زائد المیعاد اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ہیں۔ ہسپتال کے مالکان میں کائی گوسان ،عبدالمنان اور ڈاکٹر عدنان افضل گوندل شامل ہیں۔

 ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شوکت وہاب کے مطابق ہسپتال میں غیر قانونی طور پر مریضوں کا علاج و معالجہ کیا جارہا تھا۔ ڈرگ اتھارٹی کی ٹیم نے تمام ادویات قبضے میں لے کر ہسپتال کو سیل کردیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی۔