نواز شریف کی زبان بند کرنے کیلئے بڑی شخصیات میدان میں آگئیں

نواز شریف کی زبان بند کرنے کیلئے بڑی شخصیات میدان میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار: لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کے لیے ایک اور درخواست دائر، عدلیہ مخالف تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سید محمد جاوید اقبال جعفری نے دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔ نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں۔

پڑھنا مت بھولیے: بلدیہ عظمی کے اجلاس میں شیر گھس آیا

 ہائیکورٹ نے انہی وجوہات کی بنا پر قائد ایم کیو ایم کی تقاریر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ نواز شریف کی تقاریر سے ملکی سالمیت کو خطرہ، جبکہ نسلی اور مذہبی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گی ہے کہ عدالت نواز شریف کی تقاریر کی نشریات اور اشاعت پر پابندی عائد کرے۔