نیب کا کالا قانون نہ ماننے کے باوجود بھی پیش ہوں گا: خواجہ سعد رفیق

نیب کا کالا قانون نہ ماننے کے باوجود بھی پیش ہوں گا: خواجہ سعد رفیق
کیپشن: City42 - NAB Khawaja Saad Rafique
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے نیب میں پیشی کیلئے  نئی تاریخ مانگ لی، کہتے ہیں ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، نیب کا کالا قانون نہ ماننے کے باوجود بھی پیش ہوں گا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل، ملک کی تین اہم شخصیات کی آج نیب میں طلبی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سرکاری مصروفیت کی وجہ سے نیب میں پیش نہیں ہوسکا، نیب کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ کوئی بھی نئی تاریخ دے دیں اس پر پیش ہوجائوں گا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔چیف جسٹس کے ریمارکس نے ڈی جی ایل ڈی اے کے پیروں تلے سے زمین نکال دی

ان کا کہناتھا کہ احتساب کے نام پر بلایا گیا ہے میں ضرور جاﺅں گا، یہ جانتے ہوئے کہ ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، افسوس ہے سپریم کورٹ میں بیان حلفی دینے کے باوجود مجھے بلایا گیا ۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لاہوریوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے24 مارچ کو چھٹی کا اعلان کردیا

سعد رفیق نے کہا کہ مجھے نیب نے بلایا ہے، ان کے تمام سوالوں کا جواب دوں گا، قومی احتساب بیورو کا کالا قانون نہ ماننے کے باوجود بھی نیب لاہور میں پیش ہوں گا۔