آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل، ملک کی تین اہم شخصیات کی آج نیب میں طلبی

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل، ملک کی تین اہم شخصیات کی آج نیب میں طلبی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سعود بٹ) قومی احتساب بیورو کی طلبی پر آج ملک کی تین اہم شخصیات نیب لاہور میں پیش ہوں گی۔ نیب کی ٹیم ان سے آشیانہ اقبال  ہاؤسنگ سکیم اور پیراگان ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہمی تعلق کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم اور پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق کو آج نیب لاہور میں طلب کر رکھا ہے، اس کے علاوہ نیب نے امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر کو  بھی کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کیلئے آج نیب لاہور میں طلب کررکھا ہے، انہیں نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جاچکے ہیں۔

نیب حکام کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر مجموعی طور پر 40بلین روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ وہ اسٹاک ایکسچینج میں ان سائیڈ ٹریڈنگ، بیرون ملک سرمایہ کاری کر کے شیئر ہولڈرز کو اربوں روپے نقصان پہنچانے، اپنی ایک اور کمپنی کے حصص سرکاری اداروں کو مہنگے داموں فروخت کر کے قومی خزانے کو بیس ارب روپےنقصان پہنچانے کے الزامات کی زد میں ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ خواجہ سعد رفیق سے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم اور پیراگان ہاؤسنگ سکیم میں لینڈ ڈسپوزل ایکٹ اور دوسرے قوانین کی بھی خلاف ورزی کے بارے میں سوالات کیے جائیں گے۔