سٹی 42 : پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلی۔
گوادر کے ساحلی علاقے پشوکان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، کارروائی میں 1500 کلوگرام چرس اور 500 کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی ۔ ضبط شدہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 215 ملین امریکی ڈالرہے۔
منشیات کی کھیپ بحیرۂ عرب کے راستے بیرونِ ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔ پاک بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کے تعاون سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ضبط شدہ منشیات قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کے حوالے کردیا گیا ۔
سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ملکی سمندری سرحدوں کے تحفظ کے لیے اداروں کا مؤثر اور مربوط کردار جاری رہےگا۔