سٹی 42 : شہر میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق بند روڈ پر تاج کمپنی سٹاپ کے قریب گھر میں آگ بھڑکی، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آگ پر قابو پا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شاہدرہ کے علاقہ بیگم کوٹ میں واقع فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد قابو پا لیا جائے گا ۔