ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکا،54 افراد زخمی،18لاپتہ

 قطر کے راس لفان گیس کمپلیکس میں دھماکا،54 افراد زخمی،18لاپتہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قطر کے اہم ایل این جی پروسیسنگ مرکز راس لفان انڈسٹریل سٹی میں حکام کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی جبکہ 18 افراد لاپتا ہیں۔

 قطر انتظامیہ کے مطابق راس لفان انڈسٹریل سٹی میں پیش آنے والے ایک تکنیکی حادثے کے باعث پہلے دھماکہ ہوا اور پھر بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اُٹھی۔ کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیموں کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ پر کُچھ ہی دیر کے بعد قابو پا لیا گیا ہے۔

 قطر کی وزارتِ داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 54 افراد زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

 وزارت کے مطابق دھماکہ ایک تکنیکی حادثے کے باعث ہوا اور اس کے نتیجے میں کسی قسم کا ایسا گیس اخراج نہیں ہوا جو عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔

 ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکے کی زور دار آواز دارالحکومت دوحہ میں بھی سنی گئی، جو راس لفان فیسلٹی کے جنوب میں واقع ہے۔