سٹی 42: ایران ، اسرائیل کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان بارڈر سے آج 69 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں جن میں 1 طلباء اور 68 زائرین ہیں ۔
12 جون سے اب تک پاک ایران بارڈر سے 2592پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں جن میں 763 طلباء اور طالبات ، 1829 زائرین کی واپسی ہوئی ہے آج تفتان بارڈر سے 750 افراد پر مشتمل کانوائے کوئٹہ کے لیے روانہ کیا گیا جو ایف سی اور لیویز فورس کی سخت سکیورٹی میں روانہ کئے گئے ہیں
ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء لمنعیم بلوچ نے بتایا کہ پاکستان ہاؤس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو کھانے ، پانی ، بستر اور میڈیکل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔