ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوئی ، مختلف شعبوں میں تعاون پر  بات چیت کی۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ استنبول میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے تعمیری ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات OIC وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی،پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ ورثے پر مبنی ہیں۔

 وزیر خارجہ کے مطابق آذربائیجان کی علاقائی معاملات پر مستقل حمایت پر مشکور ہیں، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔