ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ شروع امریکہ نے کیا ختم ہم کریں گے‘ ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا

’ شروع امریکہ نے کیا ختم ہم کریں گے‘ ایران نے اسرائیل پر بڑا حملہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے نیا حملہ کیا ہے، ایران نے اسرائیل پر حملے میں 20 سے 40 بیلسٹک میزائل استعمال کئے۔اسرائیل کے چار سو زائد شہروں میں جنگی سائرن بجائے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی شہر حیفا پر متعدد ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں، تل ابیب میں بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  ایران کے تازہ میزائل حملوں سے اسرائیل کےمختلف حصوں میں نقصانات ہوئے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے، شروع امریکہ نے کیا ختم ہم کریں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب  نے اتوار کی صبح اسرائیل پر جوابی میزائل اور ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

 پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق حیفا اور   تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ حملے اب تک کے سب سےکامیاب حملوں میں سے ایک ہیں۔

ترجمان  پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حیفا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے قادر-ایف میزائلوں سے حملہ کیا گیا، حملے میں اسرائیلی فوج کی سافٹ ویئر کمپنیوں کے دفاتر،پاور پلانٹ، آئل ریفائنری، ائیربیس، اسرائیلی سائبر کمانڈ سمیت رافائل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔