ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

بنوں: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنوں میں  زمین کے تنازع پر  دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق بنوں کے علاقے ممند خیل میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، فائرنگ کا واقعہ اراضی تنازع پر پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچ گئی، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی جاری ہے۔