سٹی 42: اسٹیٹ بینک سے ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 48کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
اسٹیٹ بینک سے ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 48کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48.2 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 3.53 ارب ڈالر رہ گئے ۔کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 3.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.32 ارب ڈالر ہیں۔
زرمبادلہ ذخائر 16 جون تک 51 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ملکی زرمبادلہ ذخائر 51.44 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.86 ارب ڈالر رہیں۔6جون تک اسٹیٹ بینک کو حکومت پاکستان کے کمرشل قرض کی مد میں 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ۔
رواں ہفتے موصول ہوئی قسط 23 جون کے زرمبادلہ ذخائر اعداد کا حصہ ہوگی۔