وزیراعلیٰ کےمیو ہسپتال دورے سےپہلےنئےمریضوں کو داخل نہیں کیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عظمت مجید:  نگراں وزیر اعلیٰ کے میو ہسپتال دورے سے پہلے ایمرجنسی ایڈمنسٹریشن کی پھرتیاں، سب اچھا دکھانے کے لیے نئے آنے والے مریضوں کو داخل ہی نہیں کیا جارہا تھا۔
سندھ سے آئی ہوئی کینسر زدہ خاتون کو عید کے بعد آنے کا کہہ کر ہسپتال میں داخل نہ کیا گیا۔ سٹی نیوز کے توجہ دلانے پر میو ہسپتال کے ایم ایس نے کہا کہ اس معاملہ کو خود دیکھوں گا ۔فوری  مدد کے ضرورت مند مریضوں کو آرام گاہ سے ایمرجنسی میں داخل کرلیا ہے۔

دریں  اثنا معلوم ہوا ہے کہ نگراں وزیر اعلی کے ہسپتالوں کے مسلسل دوروں کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے کام چور اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی، سینئیر  حکام نے ٹیچنگ ہسپتالوں کو ڈاکٹرز اور طبی عملے کی چوبیس گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
ہسپتالوں میں ایئرکنڈیشنرز  اور پنکھے فعال رکھنے، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے، صفائی کا انتظام بہتر بنانے اور لائٹس درست رکھنے کی بھی ہدایت کر دی۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہسپتالوں میں آنے والے تمام مریضوں کو ہرممکن علاج معالجے کی فراہمی اور مریضوں کے لئے سہولتوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے سینئیر حکام کا کہنا ہے کہ انہیں وزیر اعلی کے دوروں کے بعد ہسپتالوں میں ابتر حالت کا علم ہوا ہے اور وہ بہتری کے لئے کوشش تیز کر رہے ہیں۔