حکومت کا ڈاکٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا ڈاکٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پنجاب حکومت نے عوام فلاح اور سہولت کیلئے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ویڈیو کیمروں کے ذریعے ڈاکٹروں کی کارکردگی کی 24گھنٹے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ناصر جمال نے ہسپتالوں میں ایکسرے، الٹراساؤنڈمشینیں فنکشنل رکھنے کی ہدایت کر دی ، پرچی کاؤنٹر پر زیادہ عملہ تعینات کرنے کا حکم۔

نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر ناصر جمال کا سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کا بھی دورہ،ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی آن لائن لائیومانیٹرنگ کو چیک کیا، ڈاکٹر ناصر جمال نے پرچی کاؤنٹرز ،آؤٹ ڈورز کی آن لائن ویڈیو انسپکشن کی اور ہدایت کی کہ علاج معالجہ کی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈیوٹی میں سستی ،غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔