جمال الدین: جناح ہاؤس حملہ اورجلاؤ گھیراؤکامعاملہ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ ودیگرخواتین کےجوڈیشل ریمانڈمیں14روزکی توسیع کر دی۔
جمعرات کے روز خدیجہ شاہ سمیت13خواتین کو انسداددہشتگردی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ان خواتین کوجوڈیشل ریمانڈمکمل ہونےپرپیش کیاگیاتھا۔
عدالت نےپولیس کومقدمہ کاچالان جمع کرانےکاحکم دے دیا۔
پولیس کی جانب سے خدیجہ شاہ و دیگرخواتین کےجوڈیشل ریمانڈمیں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عالیہ حمزہ ملک ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت دیگر خواتین کو پیش کیا گیا۔ خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھیں۔