لاپتہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے کے قریب، آخری ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاپتہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے کے قریب، آخری ویڈیو منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: بحر اوقیانوس میں دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھانے کے لیے لے جانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹن میں آکسیجن ختم ہونے میں 4 گھنٹے رہ گئے جب کہ سوشل میڈیا پر آبدوز کی سمندر میں جانے سے قبل کی آخری ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لاپتہ آبدوز میں آکسیجن ختم ہونے میں 4 گھنٹے رہ گئے ہیں لیکن اب تک سرچ آپریشن میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے تاہم آبدوز میں موجود 5 افراد کو زندہ بچائے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔

سرچ ٹیم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ سمندر کی تہہ میں آوازیں سنائی دی رہی ہیں جو ممکنہ طور پر آبدوز کی ہوسکتی ہے۔ آبدوز کی تلاش میں تمام میسر وسائل بروئے کار لا جا رہے ہیں لیکن اب تک آبدوز کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

دوسری جانب ٹائی ٹینک جہاز کی باقیات دیکھنے کے لیے جانے والی آبدوز ٹائٹن کے سمندر میں اترنے کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ ویڈیو آبدوز کی رہنمائی کرنے والے جہاز کے عملے میں شامل خاتون نے بنائی تھی جو فوٹو گرافر بھی ہیں۔

@abbijaxxxon what a legend #titanic #legendsneverdie #explorers ♬ original sound - ABS

یہ آبدوز 5 سیاحوں کو لیکر 18 جون کو اتوار کے روز یو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور 111 سال قبل غرقاب ہونے والے عظیم جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے روانہ ہوئی تھی لیکن پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

لاپتا آبدوز میں معروف پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی موجود ہیں۔