بڑی خبر؛ تیل کی قیمتیں اچانک گرگئیں

oil price decrees international market
کیپشن: oil price decrees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 7.08 ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا، امریکی خام تیل 6.49 فیصد کمی سے 102.44ڈالر فی بیرل تک گرگیا جبکہ لندن برینٹ آئل 6.64 ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا، لندن برینٹ آئل 5.82فیصد کمی سے 108 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ۔

 خبررساں ایجنسی کے مطابق دو ہفتے میں امریکی خام تیل 18.40ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے جبکہ لندن برینٹ آئل 14ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے، امریکی صدر بائیڈن کا مقصد امریکی ایندھن کی لاگت کو کم کرنا ہے ،توقع ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن آج کانگریس سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پٹرول پر وفاقی ٹیکس کو عارضی طور پر معطل کر دیں، تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے صارفین پر پڑنے والے دباؤ کو کم کیا جا سکے،ایندھن کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے سات تیل کمپنیاں کل بائیڈن سے ملاقات کرنے والی ہیں۔روس پر تیل کی پابندیوں پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer