آئی ایم ایف ناراض ہے مشکل فیصلے نہیں کر رہے؛ شیری رحمان

s a Pakistani politician and former diplomat who has been the member of the Senate of Pakistan
کیپشن: Sherry Rehman
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک بیان میں کہا کہ  آئی ایم ایف ناراض ہے کہ معاہدے کے مطابق مشکل فیصلے نہیں کیے جارہے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہناتھا کہ ہم نے ایک ماہ فن رات سر جوڑے لیکن فیٹف کا کریڈٹ اپنے سر نہیں لیا، آج تک حکومت گرانے کی سازش کسی کو نہیں ملی، سازش تو گزشتہ حکومت نے پاکستان کے خلاف کی، یہ خون خرابہ والا لانگ مارچ چاہتے ہیں لیکن عوام نے ان کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی نے ہمیشہ نفرت اور تفریق کی سیاست کی، ملک میں ماحولیات اور پانی بھی نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ بن رہا ہے، پاکستان پانی ضائع کرنے میں دنیا کے ٹاپ کے چار ممالک میں شامل ہے۔

پی ٹی آئی ملک سے باہر رہنا چاہتے ہے تو اپنے اہداف واضح بتا دیں، پی ٹی آئی ملک کو خارجی، اقتصادی اور معاشی بحران میں چھوڑ کر گئی، ہم پاکستان کو اس بحران سے نکالیں گے۔

ملک میں اقتصادی بحران کی کیفیت کئی مہینوں سے چل رہی ہے, اگر آئی ایم ایف کا بجٹ ہے تو کون بھاگ گیا?جنھوں نے کشکول توڑنے کی بات کی کیا کیا ؟یہ ہے تباہی سرکار ، 100 روز میں ملک کو تبدیل کرنے کا کہا.

شیری رحمان کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے قرضے ڈبل کیے، کبھی عوام پر اتنا خوفناک بوجھ نہیں پڑا،جتنا آج پڑ رہا ہے ان کی وجہ سے ہےہم نے بھی آئی ایم ایف پروگرام کو مینیج کیا۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت کے معاشی اقدامات سے اتفاق کرلیا ہے، پاکستان کے بجٹ اقدامات پر آئی ایم ایف راضی ہوگیا۔

آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہوگیا، آئی ایم ایف سے بڑی خوش خبری ملے گی، آئی ایم ایف کا قرض پروگرام بحال ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

قرض پرو گرام کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر فوری ملیں گے،معاہدے سے متعلق جلد اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer