سرفراز احمد کو بیٹے نے کلین بولڈ کردیا، ویڈیو وائرل

Sarfaraz Ahmed Clean bold
کیپشن: Sarfaraz Ahmed Clean bold
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بیٹے عبداللّٰہ نے کلین بولڈ کردیا, جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کا بیٹا  ان کو گیند کرواتا ہے، جس کو سابق کپتان کھیل نہیں پاتے اور بولڈ ہوجاتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بولڈ ہونے کے بعد سرفراز احمد مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


سرفراز احمد کو بیٹے کی جانب سے آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے، انڈین میڈیا بھی اس ویڈیو کو کوریج دے رہا ہے۔