پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کیخلاف درخواست، عدالت سے بڑی خبر آگئی

petroleum products prices
کیپشن: petroleum products prices
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت ،عدالت نے چیئرمین اوگرا، وزارت پٹرولیم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جون کوجواب طلب کر لیا ۔

لاہور ہائیوکرٹ کے جج جسٹس شاہدکریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 119 روپے ڈیزل کی قیمت جبکہ 84 روپے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا, بغیر وجہ بتائے اضافہ ہوا عام آدمی اس سے بُری طرح متاثر ہوا ہے، 21 دنوں میں 3 بارپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، کابینہ کی منظوری کے بغیر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کا کوئی قانونی جواز نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بنیادی ضروریات زندگی مہنگی ہوجائے گی۔

درخواستگزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔