گلوکارہ صنم ماروی کی بہن کے گھر گھس کر توڑ پھوڑ

گلوکارہ صنم ماروی کی بہن کے گھر گھس کر توڑ پھوڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے ریشماں پروین نے صنم ماروی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں گھر میں گھس پر توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کروادیا، صنم ماروی کہتی ہیں کہ ان کے بچوں کی حوالگی کے لئے میری بہن میرے سابقہ شوہر کے ساتھ مل گئی ہے۔

معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی کی بہن ریشماں پروین نے تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست دی کہ صنم ماروی نے ان کے گھر واقع آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں دو نامعلوم افراد کے ساتھ داخل ہوئی اور ان کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ان کے ساتھ شدید گالم گلوچ کی اور ہاتھا پائی بھی کی جبکہ قیمتی کاغذات اور نقدی گن پوائنٹ پر چھین لئے جس پر تھانہ نواب ٹاون میں صنم ماروی کے خلاف پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔

دوسری جانب صنم ماروی نے اپنی بہن کے حوالے سے سندھی زبان میں ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی بہن ان کے سابقہ شوہر حامد کے ساتھ مل کر ان کے بچوں کے مسئلے میں آرہی ہیں تو کوئی بات نہیں قانون سب کے لئے ایک ہے۔

دوسری جانب گارڈین کورٹ کے جج یعقوب علی نے گلوکارہ صنم ماروی کے سابق شوہر حامد علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جج یعقوب علی کی عدالت میں گلوکارہ صنم ماروی نے درخواست دی تھی کہ حامد علی بچوں کی پرورش نہیں کرسکتا اس سے بچے ماں کو دلوائے جائیں۔

 اس پر عدالت نے حامد علی کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے حامدعلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے متعلقہ پولیس کو حکم دیا ہے کہ حامد علی کو 29 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے۔