اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مہم تیز

اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مہم تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مہم تیز، اینٹی کرپشن نے جعلسازی کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم محمد اجمل کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شاہد شریف نے اشتہاری ملزم محمد اجمل کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم محمد اجمل اور حاجی محمد احمد نامی شہری کی ملکیتی زمین کی جعلی رجسٹری کروانے کیلئے بطور گواہ پیش ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ 5 سال سے اشتہاری تھا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے ڈاکٹر احمد افنان نے اینٹی کرپشن کی ٹیم کو اشتہاری ملزمان کی گرفتاری مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یاد رہے دو روز قبل اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے پٹواری کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا تھا، پٹواری فلک شیر نے شہری سے وراثت کے انتقال کے لیے رشوت طلب کی تھی۔

اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم نے پٹواری فلک شیر حلقہ چک نمبر 44 پتوکی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کر رہے ہیں، افسران کرپٹ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائیں۔