نوکری پیشہ افراد کیلئے خوشخبری

 نوکری پیشہ افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پنجاب حکومت کا ہاٹ سپاٹ علاقوں میں رہنے والے نوکری پیشہ افراد کے لئے بڑا فیصلہ، نوکری پیشہ افراد کو دفتر نہ پہنچنے پر نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا ۔

سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورس کی جانب سے صنعتوں ، تجارتی مراکز اور دکانداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ لاک ڈائون میں رہنے والے افراد کو نوکری پر نہ پہنچنے کے باوجود حاضر تصور کیا جائے گا ۔لاک ڈائون میں رہنے والے افراد کو ان کی پوری تنخواہیں ادا کی جائیں گیں ۔ان احکامات کا اطلاق مستقل ، عارضی اور ڈیلی ویجز تمام افراد پر ہوگا ۔
محکمہ لیبرکسی بھی مالک کی جانب سے احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔محکمہ لیبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہاٹ اسپورٹ علاقوں میں تمام داخلی و خارجی راستے بند ہیں اس لیے نوکری پیشہ افراد کو دفاتر ، فیکٹریز اوردوکانوں سمیت دیگر کارباوری مقام پر جانے میں دشواری ہو رہی ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer