انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن

انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راؤ دلشاد، عثمان علیم ) میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، بارہ ٹرک تجاوزات کا سامان قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جٹ الیکٹرانکس، الغنی ملک شاپ اور علی موبائل کو سیل کردیا گیا۔ چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس بخاری اورایم او ریگولیشن زبیر وٹو کی نگرانی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ علی عباس بخاری نے بتایا کہ ریڑھیاں، پھٹے، کاونٹر، چھتریاں، آئرن کیبنز سمیت تمام تجاوزات قبضےمیں لی گئیں۔

ایم او ریگولیشن زبیر وٹو نے کہا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران دکانداروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی رہا تاہم پولیس کی بروقت مداخلت پر تجاوزات مافیا کو روکا گیا۔ کمشنر لاہور وایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن ریٹائر سیف انجم کی خصوصی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ کی حکمت عملی تبدیل کی ہے۔

  تجاوزات کے خاتمے کےلیے ایم سی ایل بشمول زونز، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے آپریشن کیا جائے گا۔ آپریشن میں زونل افسران ریگولیشن اورپولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

دوسری جانب میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ناقص حکمت عملی اور سربراہ کی عدم دلچسپی کے باعث میٹروپولیٹن کارپوریشن رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں ناکام رہی۔ رواں مالی سال میں ایک ارب 94 کروڑ ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا۔

پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے فیز ون کی مد میں ایک ارب 94 کروڑ رکھے گئے۔ مالی سال کے اختتام تک ڈسٹرکٹ پلاننگ بورڈ نے ایک ارب 80 کروڑ 249 ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دی تاہم منظوری کے باوجود صرف 40 کروڑ سے زائد کی ترقیاتی اسکیموں کی ٹینڈرنگ کاعمل مکمل کیاگیا۔ ٹینڈرنگ کا عمل مکمل ہونے کے باوجود پایہ تکمیل کو ایک بھی اسیکم نا پہنچ سکی۔