پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کا اہم فیصلہ

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کا پنجاب کے شعبہ تعلقات عامہ کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ، ٹریننگ میں میڈیا ہینڈلنگ اور سوشل میڈیا ورکنگ کے بارے میں سیکھایا جائے گا۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر، ابتدائی طور پر2 مرحلوں میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے افسران کو ٹریننگ دے گا، ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن کے محکمہ پولیس کیساتھ کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو بھی ٹریننگ دی جائےگی۔

 لاہور پولیس کے شعبہ پی آر کے مطابق چوبیس جون سے افسران کی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن نایاب حیدر، پی آر اوٹو سی سی پی او وسیم بٹ سمیت انویسٹی گیشن ونگ کے افسران اور اہلکار بھی ٹریننگ پر جائیں گے، جس کے بعد اگلے مرحلے میں دیگر ڈیپارٹمنٹ سے افسران کو ٹریننگ پر بھجوایا جائے گا ۔

Shazia Bashir

Content Writer