عدالتی احکامات پر میانی صاحب قبرستان میں ناجائز احاطوں کےخلاف آپریشن

عدالتی احکامات پر میانی صاحب قبرستان میں ناجائز احاطوں کےخلاف آپریشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین: میانی صاحب قبرستان میں 456 احاطوں کی مسماری پرعدالت عالیہ نےلارڈمیئر لاہور کو طلب کر کے آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا تومبشر جاوید عدالتی حکم پر میانی صاحب قبرستان پہنچ گئے۔ چند گھنٹوں میں کئی کنال اراضی پر مشتمل نو احاطے مسمار کرکے اراضی واگزار کرا لی گئی۔

فاضل جج جسٹس اکبر علی قریشی کےحکم پر لارڈ میئرلاہور میانی صاحب قبرستان پہنچے اور احاطوں کی مسماری کے آپریشن کی نگرانی کی۔لارڈمئیر لاہور کے ہمراہ سیکرٹری میانی صاحب قبرستان افضال ریحان اور اے سی سٹی بھی تھے۔ مئیر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے ۔

سیکرٹری میانی صاحب کمیٹی افضال ریحان آپریشن پر خوش نظر آئے بولے کہ خدشہ تھا کہ مزاحمت ہوگی۔ حسرت تھی کہ ناجائز قبضہ ختم کرائوں اور وہ آج پوری ہو گئی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:میٹروپولیٹن کارپوریشن پانچ محکموں پر مشتمل ہے: میئرلاہور

دوسری جانب نئے ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے اے سی سٹی عبد اللہ خرم نیازی کو بھی آپریشن تیز کرتے ہوئے میانی صاحب میں غیر قانونی احاطوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی ۔ آپریشن میں شامل بھاری مشینری نے مضبوط احاطے چند منٹوں میں ڈھیر کر دیئے ۔اے سی سٹی کا کہنا تھا کہ 18 کنال کے قریب اراضی تو آج چند گھنٹوں میں کلئیر ہوگئی۔ آئندہ چند دنوں میں ایک بھی احاطہ باقی نہیں رہے گا ۔آپریشن میں کدالوں ہتھوڑیوں سے لیس 50 کے قریب مزدور شریک ہوئے جبکہ پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے موقع پر پہنچی ۔