ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں ، بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ کھوکر پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑدیا : ہائی الرٹ جاری

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں ، بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ کھوکر پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑدیا : ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔