سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع اظہار افسوس کیا اور بارشی پانی کی فوری نکاسی کا حکم دیا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوارخاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عوام سے بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیراپنانے کی اپیل کی ۔ والدین سے بچوں کو سیلابی ریلوں اور نہروں میں نہانے سے روکنے کی بھی اپیل کی ۔کمزور چھتوں، دیواروں اور خستہ ہال عمارتوں کے مکینوں سے از خود انخلاء کی اپیل کی ۔
وزیراعلیٰ کی ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرو دیگر اداروں کو خستہ ہال عمارتوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دریاؤں، نہروں اور سیلابی نالوں کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کا حکم دیا ۔
گلیوں، بازاروں، سڑکوں ،بالخصوص انڈرپاسز سے بارشی پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کا حکم دیا ۔
صوبے بھر میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ودیگر افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بارشوں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا بارش کے دوران فرائض سرانجام دینے والے ہر افسر اور اہلکار کو سلام پیش کرتی ہوں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App