سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی کے سوتیلے بیٹے اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی اپنے ملازم کو گولی مار کر زخمی کرنے کے کیس میں مدعی مقدمہ کے ساتھ صلح ہو گئی۔ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
پاک پتن میں علاقہ مجسٹریٹ مسعود احمد فریدی کی عدالت میں ملزم موسیٰ مانیکا کو پیش کیا گیا، جہاں فریقین میں صلح ہونے پر مجسٹریٹ نے موسیٰ مانیکا کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے آج پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا۔
پاکپتن پولیس کے ترجمان کے مطابق فریقین نے عدالت میں اپنی صلح کا بیان ریکارڈ کروا دیا۔پاکپتن پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ مقدمے کا ٹرائل ہو گا جس میں فریقین کے دوبارہ بیان لیے جائیں گے۔
موسیٰ مانیکا خاور مانیکا سے بشری بی بی کا بیٹا ہے اور رشتے میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا سوتیلا بیتا ہے۔