ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیْصلہ

 ٹی 20 سیریز؛ پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیْصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: پاکستان نے 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر  فیلڈنگ کافیصلہ کرلیا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، احمد دانیال پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔ 
 
پاکستان ٹی20 ٹیم میں اوپنر بلے باز فخرزمان، صائم ایوب، محمد حارث اور کپتان سلمان آغا شامل ہیں۔ حسن نواز، محمد نواز ، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، احمد دانیال ،سلمان مرزا اور عباس آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

بنگلادیش کی ٹیم میں کپتان لٹن داس، تنزید حسن،  پرویز حسین اور  توحید ہردوئی  سمیت دیگر کھلاڑی  پلینگ الیون کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کو  سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔