جمال الدین:شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا، مقدمےکےکافی گواہوں کےبیانات قلمبند کرلیےگئےہیں۔
تحریری فیصلہ کے مطابق باقی گواہوں کےبیانات آئندہ چندروزتک ریکارڈکرلیےجائیں گے،آئندہ چندروزتک مقدمےکافیصلہ آئےگا،عدالت کیس کےمیرٹ و ڈی میرٹ کےمشاہدہ کیےبغیرضمانت خارج کرتی ہے،اس مرحلے پر عدالت اپنا مائنڈ ڈسکلوز نہیں کر سکتی۔
سپریم کورٹ نے4ماہ میں کیس کےفیصلےکی ڈائریکشن دےرکھی ہے،سپریم کورٹ کےاحکامات سےروانہ کی بنیادپرکیسزکی سماعت کی جارہی ہے،اےٹی سی کےجج منظرعلی گل نے2صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تھانہ سرورروڈپولیس نےمقدمہ درج کررکھاہے، راحت بیکری کےباہرجلاؤگھیراؤکا9مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، شاہ محمودقریشی نےاپنےوکیل رانامدثرعمرکی وساطت سےضمانت دائرکی تھی۔