ویب ڈیسک: بنگلہ دیش میں پیش آنے والے افسوسناک طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی.
بنگلا دیشی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ جاں بحق ہونیوالوں میں 25طلبا، پائلٹ اور استاد بھی شامل ہے،ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کالج کیمپس کے اندر گرا، حادثے میں زخمی ہونیوالے 171 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ہیں،بنگلادیش میں طیارہ حادثے پر آج سوگ کا اعلان کیا گیا ہے.