ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا بڑا اقدام، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے افسران کو آپریشنل گاڑیاں فراہم

ایف بی آر کا بڑا اقدام، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے افسران کو آپریشنل گاڑیاں فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نظام میں اصلاحات کی رفتار تیز کرتے ہوئے ایک بڑا قدم اٹھا لیا۔ ابتدائی مرحلے میں ان لینڈ ریونیو آفیسرز (IROs) کو باقاعدہ آپریشنل گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں تاکہ ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنرز نے اپنے متعلقہ ریجنز میں تعینات افسران کو کلٹس گاڑیاں ٹیکس معاملات کی فیلڈ ڈیوٹی کیلئے فراہم کر دی ہیں۔ ان گاڑیوں کو ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کی مانیٹرنگ، غیر رجسٹرڈ کاروباروں کی نشاندہی اور ٹیکس نیٹ میں توسیع جیسے اہداف کے لیے استعمال کیا جائے گا۔گاڑیوں کی دیکھ بھال، مرمت اور لاگ بُک کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر ہوگی۔ 

ایف بی آر کی ہدایات کے مطابق تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے متعارف کردہ ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کو مؤثر انداز میں نافذ کریں تاکہ ٹیکس کی شفاف وصولی اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔