بارش اور سیلاب، پانچ مکانوں کی چھتیں گر گئیں، 4افراد جاں بحق، 8 زخمی

Rain-related incidents; four persons died, Five houses collapsed during 24 hours, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بارش اور سیلابی صورتحال سے چار افراد جاں بحق  اور آٹھ زخمی ہوگئے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ  لاہور، گوجرانوالا، منڈی بہائوالدین اور فیصل آباد میں ایک ایک فرد جاں بحق ہوا  ۔ سیلابی پانی سے پانچ گھروں کی چھتیں گرگئیں ۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔

 پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  ندی نالوں کے قریب نقل و حمل سے گریز کریں. پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بچوں کو دریا اور نہروں میں نہانے سے روکنا باہمی فریضہ ہے ۔ والدین بچوں کو نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی سے بھی دور رکھیں ۔بجلی کے کھمبے اور تاروں کو چھونے سے اجتناب کریں۔  عوام خستہ حال عمارتوں میں رہائش اختیار نہ کریں۔