حافظ دلاور : بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقے ڈوب گئے، بارشی پانی جمع ہونے کے باعث بابو صابو انٹرچینج کے قریب بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جبکہ علاقے کے انڈرپاس کے نیچے 8 فٹ بارش کا پانی جمع رہا.
بابو صابو انٹرچینج کے قریبی علاقے میں بارش کے پانی میں 11 سالہ عظیم ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عظیم نامی بچے کو نکالا اور ریسکیو 1122نے بچے کی لاش کو میو ہسپتال مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔حادثہ پیش آنے کے بعد بھی انتظامیہ کا عملہ بارشی پانی نکالنے کے لیے نہیں پہنچ سکا۔ انڈرپاس میں 8 فٹ پانی جمع ہونی کی وجہ سے رہائشی پریشان رہے اور پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی بھی ڈوب گئی۔ علاقہ مکینوں کے پاس متبادل راستہ نہ ہونے پر رہائشی بارشی پانی میں سے گزرنے پر مجبور رہے۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App