راوی بپھرگیا، پانی لاہور کے مضافاتی علاقے میں داخل ہو گیا

Ravi flooded, Ravi's water entered the adjacent villages in Lahore, City42
کیپشن: لاہور کے علاقے چوہنگ میں  دریائے راوی کا پانی مضافاتی گاؤں نانوں ڈوگرمیں داخل ہو گیا
سورس: 24News HD
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈیا کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑے جانے کے بعد  دریا اچھل پڑا، پانی لاہور کے مضافاتی علاقے میں داخل ہو گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں  دریائے راوی کا پانی مضافاتی گاؤں نانوں ڈوگرمیں داخل ہو گیا ،جس سےکھڑی فصلیں زیر آب آگئیں جبکہ  پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،اس صورت حال پر علاقہ مکین کہتے ہیں کہ خدشہ ہے کہ انتظامیہ نے ہیڈ بلوکی کے مقام پر پانی کا اخراج کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے یہاں پانی کا دباؤ بڑھنے سے زمینیں زیر آب آگئیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مون سون کا طاقتور سپیل، بارش کب تک جاری رہے گی ؟محکمہ موسمیات نے لمبی تاریخ دے دی

  علاقہ مکینوں کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھا جو ٹوٹ گیا ہے، ابھی تک کوئی حکومتی نمائندہ اور  ریسکیو ٹیمیں یہاں نہیں پہنچیں ،متاثر گاؤں کے لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔