پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا

پنجاب اسمبلی،تحریک انصاف،ق لیگ،اجلاس،سٹی42
کیپشن: Punjab assembly,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ،وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں ہوگا۔  

   پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے ق لیگ اور پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ایوان میں پہنچ گئے تاہم تین گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد اجلاس شروع ہوا 

دونوں جماعتوں کی قیادت اسمبلی میں اپنے چیمبرز میں موجود ہے اور اجلاس شروع ہونے کی بے چینی سے منتظر ہے۔ ایوان میں تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان، عمر چیمہ، مونس الہٰی، عندلیب عباس، اعجاز چودھری، اعجاز شاہ ، شہریار آفریدی، عامر ڈوگر اور دیگر رہنما موجود ہیں۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ  ہے کہ ان کے اور ق لیگ کے 186 ممبران پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کا بھی کہنا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں اور ہم ایوان کے اندر پہنچ کر بڑا سرپرائز دیں گے۔ ن لیگ کی کورونا سے متاثرہ رکن اسمبلی عظمیٰ قادری بھی کورونا ڈریس پہن کر اسمبلی پہنچ گئی ہیں۔