ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ جینیفر ونگیٹ نے ’کوڈ ایم‘ نامی ویب شو کے دوسرے حصے کی شوٹنگ کیلئے سیٹ پر جانے سے قبل احتیاطی طور پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت نکلا آیا۔
تفصیلات کے مطابق جینیفر ونگیٹ نے کورونا سے متاثر ہونے پر خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے جبکہ ویب سیریز کی شوٹنگ کو روک کر اس کا شیڈول مؤخر کردیا گیا ہے۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا کا شکار ہونے کے باوجود وہ خود کو مکمل ٹھیک محسوس کر رہی ہیں اور جلد صحتیابی کے بعد شوٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ جینیفر ونگت نے انسٹاگرام پر ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے جلد شو کی شوٹنگ میں شمولیت کا اعلان کیا اور ساتھی اداکار سے مخاطب ہوتے ہوئے ان سے جلد ملنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔