ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، مسافر رل گئے

ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، مسافر رل گئے
کیپشن: Lahore Station
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید:عید کا دوسرا روز، ٹرینیں وقت کی پٹری پر نہ آ سکیں، کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں، لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔
 ریلوے انکوائری کے مطابق قراقرم ایکسپریس ساڑھے چھے گھنٹے تاخیر کا شکار رہی، شاہ حسین ایکسپریس چار گھنٹے پنتالیس منٹ، گرین لائن تین گھنٹے، تیزگام دو گھنٹے پنتالیس منٹ، خیبر میل، جعفر ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس دو دو گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

ٹرینوں میں گھنٹوں تاخیر اور بوگیوں کی شدید قلت ہوگئی،لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور جناح ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا۔کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس کے مسافروں کو شاہ حسین ایکسپریس، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer