عید کا دوسرا روز، بچہ پارٹی نے چڑیا گھر کا رخ کرلیا

عید کا دوسرا روز، بچہ پارٹی نے چڑیا گھر کا رخ کرلیا
کیپشن: lahore zoo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان:عید کے دوسرے روز موج مستی کے بڑے پروگرام، تفریح گاہوں پر رش لاہور چڑیا گھر میں بچوں کی موج مستیوں نے عید کا مزہ دوبالا کردیا۔

لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکوں کا رخ کیا،فیملیز کی بڑی تعداد چڑیا گھر پہنچی، کسی نے اونٹ کی سواری کی تو کوئی الیکٹرانک ہاتھی سے لطف اندوز ہوا، بچوں نے من پسند جانوروں سے خوب اٹکھیلیاں کیں۔

بچون کے ساتھ بڑے افراد بھی تصاویریں بنا کر اپنے وقت کو یادگار بناتے رہے والدین کا کہنا ہے کہ عیدی جمع کرنے کے بعد بچے چڑیا گھر انا پسند کرتے ہیں۔

چڑیا گھر کی سیر کے دوران پرندوں اورجانوروں کے ساتھ تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ مزے مزے کے چٹ پٹے کھابوں پر خوب ہاتھ صاف کیے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer