عیدالاضحیٰ،ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری

qurbani
کیپشن: qurbani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی  نماز فجر کے بعد سے قربانی کا سلسلہ شروع کردیا گیا، کہیں گائے بیل اور بکروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں اونٹوں کی قربانی دی جارہی ہے۔

  جانوروں کو جب اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا وقت آتا ہے تو اصلی قصائی کا ملنا محال ہو جاتا ہے، ایسے میں دیہاڑی دار اناڑی قصائی بھی میدان میں آ جاتے ہیں، جو   جانوروں کو ذبح کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے لیکن ریٹ پورے وصول کرتے ہیں ۔عید کے پہلے روز منہ مانگی رقم کا تقاضا کرنے والے قصائیوں نے بھی اپنے ریٹس کم کردیئے۔گلیوں اور بازاروں میں غربا میں گوشت کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے۔

 دوسری جانب بعض مقامات سے اب تک جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائے جانے سے تعفن میں اضافہ ہورہا ہے۔بدبو سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔