سول ایوی ایشن نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

سول ایوی ایشن نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمدسعید) پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے میں سول ایوی ایشن نے اہم سنگ میل عبور کر لیا، سی اے اے نے ایئر نیوی گیشن پلان 2025پر عملدرآمد شروع کر دیا،سی اے اے نے لاہور اور کراچی ریجن کے ساتھ اسلام آباد ریجن کا اضافہ کر دیا، لاہور اور کراچی کے بعد اسلام آباد ریجن آج سے فعال ہو گیا۔
اسلا م آباد ریجن کے فعال ہو نے سے نارتھ اور چائینہ سے پاکستان آنے اور جا نے والے جہازوں کی بہتر رہنمائی اور مدگار ثابت ہو گی۔ سیکٹری ایوی ایشن و ڈی جی سی اے اے حسن ناصر جامی نے ایریا کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا، ایئرنیوی گیشن پلان سے "اس سے حفاظت اور ائر ٹریفک کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے مزید ائیر اسپیس اورفلائٹ سیکٹر میں اضافہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے ایئر نیوی گیشن پلان پر مختلف مراحل میں اسے مکمل کیا جائے گا۔ پاکستانی فضائی حدودمیں 7سیکٹر میں اضافہ سے 14سیکٹر پر مشتمل ہوجائے گا۔ایئرنیوی گیشن پلان کے تحت کنٹرول ٹاور کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 6جدید ریڈار سسٹم (ایم ایس ایس آر )بھی نصب کردیئے ہیںمختلف ایئرپورٹس پراے ڈی ایس بی سسٹم بھی نصب کئے ہیں جس سے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی رہنمائی ہوسکے گی۔بین الاقوامی ایویشن قوانین کے تحت پاکستان کی فضائی حدود کو مزید وسیع کیا جارہا ہے.نئے سیکٹر کے اضافے سے یورپ،کینیڈا، ا ور خلیجی ممالک سے آنیوالی پروازوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer