میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں تبادلوں پر پابندی عائد

میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں تبادلوں پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) پرائمری ہیلتھ کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بھی تبادلوں پر پابندی عائد کر دی، تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال، پابندی کا اطلاق 14 ستمبر تک ہوگا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے بھی لاہور سمیت پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کے پرنسپل اور ایم ایس صاحبان کو پابندی کے اطلاق سے آگاہ کر دیا گیا، پابندی 14 ستمبر تک عائد رہے گی۔

اس عرصہ کے دوران کسی بھی قسم کے تبادلوں کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، پابندی دو ماہ کیلئے عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل محکمہ پرائمری ہیلتھ بھی تبادلوں پر پابندی عائد کر چکا ہے۔