ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری حکومت نے ٹیکس میں بڑی کمی کردی

آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری حکومت نے ٹیکس میں بڑی کمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی کسٹمز ویلیو میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے بعد مہنگے موبائل فونز بالخصوص آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر عائد پی ٹی اے ٹیکس میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو کم کیے جانے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تحت عائد ٹیکس میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ٹی اے ٹیکس کا تعین کسٹمز ویلیو، سیلز ٹیکس اور موبائل لیوی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اسی وجہ سے کسٹمز ویلیو کم ہونے سے موبائل فون رجسٹریشن کی مجموعی لاگت بھی کم ہو گئی ہے۔

نئی مقرر کردہ کسٹمز ویلیوز کے مطابق پاسپورٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروانے کی صورت میں آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر پی ٹی اے ٹیکس 55 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ قومی شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی صورت میں یہ ٹیکس 70 ہزار روپے ہوگا۔ یہ کمی گزشتہ ٹیکس ریٹس کے مقابلے میں خاصی نمایاں ہے، کیونکہ اس سے قبل ان ماڈلز پر کہیں زیادہ ٹیکس عائد تھا۔