دوبارہ بچوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف، ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں گے، شہباز شریف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے صدر  شہباز شریف نے پیر کے روز الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کا رسمی آغاز کرتے ہوئے اپنے انتخابی حلقہ این اے 123 کا دورہ کیا۔
شہباز شریف نے گجومتہ کے استقبالہ کیمپ پر خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کی آمد آمد ہے اور آپ نے اس ملک کی تقدیر بدلنے کےلئے پاکستان کو دوبارہ ترقی و خوشحالی پر گامزن کرنا ہے۔

 شہبازشریف نے کہا کہ اس شہر میں جب نوازشریف نے اس جگہ میٹرو بنائی تھی ، اس وقت میٹرو بس کی کس طرح مخالفت کی گئی۔ کسی نے کہا یہ جنگلہ بس ہے، بے بنیاد پر الزامات لگائے گئے۔ ادھر میٹرو چل رہی ہے۔ اس میٹرو کو اب قصور تک لے کرجائیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ اس صوبہ میں لاکھوں نوجوان بچے بچیوں کو لیپ ٹاپ دئیے تعلیمی وظائف دئیے۔ کون تھا جس نے ہسپتال بنائے نوازشریف نے ترقی دی، اس صوبہ کو برباد کرنے کی کوشش کی گئی۔  کون تھا جس نے مفت ادویات دی تھیں۔ 

 شہبازشریف نے کہا کہ اگر آپ نے نوازشریف کو آٹھ فروری کو دوبارہ منتخب کیا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ آٹھ فروری کو اگر عوام نے نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنایا تو وعدہ کرتا ہوں نوازشریف کی قیادت میں دوبارہ بچوں کو لیپ ٹاپ، تعلیمی وظائف، ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں گے۔ پانی کی بات وہ کرتے ہیں جن کے اپنے صوبے میں پانی نہیں ملتا۔ادھر تو پانی بھی ملتا ہے اور کھانا بھی ملتا ہے۔

 شہبازشریف نے کہا کہ 8 فروری پاکستان کا تاریخی دن ہے۔ فیصلہ کرنا ہے۔  شیر پر مہر لگا کر دوبارہ مہنگائی کا خاتمہ کریں گے۔