سکیورٹی الرٹ؛ تین یونیورسٹیاں، کئی کالج بند، جامع سرچ  آپریشن، ادارے چوکس

Security alert in Islamabad, City42, universities closed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حساس اداروں کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعداسلام آباد کی تین یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں  سکیورٹی سے متعلق خدشات کی بنا پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر  متعدد نجی تعلیمی اداروں کو  پیر کی صبح سے غیر معینہ مدت تک بندکر دیا گیا جن میں تین یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں۔

ذہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی الرٹ حساس اداروں کی جانب سے جاری کیےگئے ہیں۔ بند کی گئی جامعات میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہیں۔

 
مختلف نجی اسکول اورکالج غیر معینہ مدت کے لیے بندکیے جانےکے ساتھ  اسلام آباد اور  اس کے نواح میں جامع سرچ آپریشن بھی کیےگئے، بم ڈسپوزل، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کا دورہ بھی کیا۔

دوسری جانب سرکاری تعلیمی ادارے بندکرنے سے متعلق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پائی۔

 ترجمان وزارت تعلیم کے مطابق تا حال ایجوکیشن منسٹری کو  ایسا کوئی نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا جس کی بناء پر اسکول بند کیے جائیں، اسلام آبادکے سرکاری تعلیمی ادارے  بدرستور کھلے رہیں گے۔